کمپیوٹر
کمپیوٹر کا ہے یہ دور
اب جینے کا بدلا طور
دفتر دفتر گھر گھر آج
دیکھ لو کمپیوٹر کا راج
قدم قدم پر صبح و شام
کمپیوٹر ہی آئے کام
اس سے ہم کیوں ہوں محروم
جب کمپیوٹر کی ہے دھوم
دور ہمارا ہے کچھ اور
کمپیوٹر سیکھو فی الفور
چیز بنی حیرت انگیز
اس کی میموری ہے تیز
حرف سبھی اور سب اعداد
کمپیوٹر رکھتا ہے یاد
علم و فن سے ہے آباد
اچھا خاصا ہے استاد
ہر بھاشا کر لو تحریر
اور بنا لو ہر تصویر
اس پر کر لو ہیڈ اور ٹیل
پھر کھیلو من چاہے کھیل
نئی چلائی اس نے ریت
اس پر بھی بجتے ہیں گیت
سیکھ کے کمپیوٹر بچو
اپنے خواب کو سچ کر لو