چلڈرنس ڈے
آج کا دن بچوں کا دن ہے
بچوں کی خوشیوں کا دن ہے
روشن ہوں بچوں کے چہرے
ان پر ہوں خوشیوں کے پہرے
تن پر کپڑے ہوں بھڑکیلے
پاؤں میں جوتے ہوں چمکیلے
ناچو گاؤ جشن مناؤ
کھیلو کودو موج اڑاؤ
عارفہؔ مونیؔ عرشیؔ سنبلؔ
لہکو چہکو مثل بلبل
فیضؔ شہیرؔ و نجمیؔ غازیؔ
خوب رہے گی آتش بازی
آج فراغؔ ان کو مت ڈانٹو
سب بچوں میں ٹافی بانٹو