وقاص یوسف کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    سوچتے ہیں یار کے ہی سر پہ وار دیں تجھے

    سوچتے ہیں یار کے ہی سر پہ وار دیں تجھے زندگی گزارنے کو ہم گزار دیں تجھے ہم تو چاہتے ہیں تجھ کو دل میں ہی اتار دیں دل تو چاہتا ہے اپنا اور پیار دیں تجھے کیوں بدل گیا ہے تو کیا ہوا ہے یار جی دل سے اپنے آج ہم کیوں اتار دیں تجھے رک ہمارے پاس تو دو گھڑی کے واسطے مل ہماری زندگی ہم سنوار ...

    مزید پڑھیے

    خوشیاں یاد نہیں ہیں اور غم یاد نہیں

    خوشیاں یاد نہیں ہیں اور غم یاد نہیں کیسا ہمدم ہے جس کو ہم یاد نہیں ایک عرصے سے بھولا ہوا ہوں میں اس کو ہوئیں تھیں میری آنکھیں کب نم یاد نہیں ہم تو ازل سے تنہا تھے سو تنہا ہیں غم وہ ملے ہیں خوشی کا عالم یاد نہیں جس میں پھول کھلا کرتے ہیں الفت کے کیا تم کو وہ پیار کا موسم یاد ...

    مزید پڑھیے

    ہجر کی شام آخری تو نہیں

    ہجر کی شام آخری تو نہیں میری ہے کون وہ مری تو نہیں بات میری ہے کہ بچھڑتے ہیں مانتا ہوں مگر کہی تو نہیں تم کو جانا ہے تو چلی جاؤ آنکھیں کھولیں ہیں تو گئی تو نہیں کیا تھا وہ ہیر کی کہانی میں جو یہاں پہ ہوا وہی تو نہیں مسکراتے ہو میری غربت پر یہ کسی پر سدا رہی تو نہیں یہ جو چلتی ہے ...

    مزید پڑھیے

    میں تو سمجھا تھا مرا کردار ہی مارا گیا

    میں تو سمجھا تھا مرا کردار ہی مارا گیا اس کہانی میں کہانی کار ہی مارا گیا دشمنی کرنے کا پھر کیا فائدہ ہے تو بتا میں ترے ہاتھوں اگر بے کار ہی مارا گیا میں خیال یار کی سوچوں کو سوچوں کس طرح میں خیال یار میں سو بار ہی مارا گیا پھر محبت ہو گئی ہم کو تمہاری یاد سے پھر دل بسمل دل بیمار ...

    مزید پڑھیے

    عشق جائی کہاں سے آئی ہے

    عشق جائی کہاں سے آئی ہے یہ جدائی کہاں سے آئی ہے جب گئی تھی جوان لڑکی تھی بوڑھی مائی کہاں سے آئی ہے میں نکما ہوں مانتا بھی ہوں کامیابی کہاں سے آئی ہے اس محبت کو خود ہی چھوڑا تھا جا چکی تھی کہاں سے آئی ہے میں تمہارے بغیر مر جاؤں اتنی ہستی کہاں سے آئی ہے عشق کرتی ہے تو نمازوں ...

    مزید پڑھیے

تمام