عشق جائی کہاں سے آئی ہے
عشق جائی کہاں سے آئی ہے
یہ جدائی کہاں سے آئی ہے
جب گئی تھی جوان لڑکی تھی
بوڑھی مائی کہاں سے آئی ہے
میں نکما ہوں مانتا بھی ہوں
کامیابی کہاں سے آئی ہے
اس محبت کو خود ہی چھوڑا تھا
جا چکی تھی کہاں سے آئی ہے
میں تمہارے بغیر مر جاؤں
اتنی ہستی کہاں سے آئی ہے
عشق کرتی ہے تو نمازوں سے
نیک لڑکی کہاں سے آئی ہے
بے وفا ہے وقاص یوسفؔ بس
صاف ستھری کہاں سے آئی ہے