Saleem Ahmed

سلیم احمد

پاکستان کے ممتاز ترین نقادوں میں نمایاں۔ اینٹی غزل رجحان اور جدیدیت مخالف رویے کے لئے مشہور

One of the most prominent modern Urdu critics. Famous for his promotion of the Anti-ghazal trend of poetry and anti-modernism views.

سلیم احمد کی نظم

    سفر

    کئی سر زمینیں صدا دے رہی ہیں کہ آؤ کئی شہر میرے تعاقب میں ہیں چیختے ہیں نہ جاؤ کئی گھر لب حال سے کہہ رہے ہیں کہ جب سے گئے ہو ہمیں ایک ویران تنہائی نے ڈس لیا ہے پلٹ آؤ پھر ہم کو آباد کر دو وہ سب گھر وہ سب شہر ۔۔۔۔سب سر زمینیں محبت کی چھوڑی ہوئی رہ گزر بن گئی ہیں کبھی منزلیں تھیں مگر آج ...

    مزید پڑھیے

    دکھ کی بات

    وہ دن بھی کیسے دن تھے جب تیری پلکوں کے سائے شام کی گہری اداسی بن کے مری روح میں جادو جگاتے تھے مری آنکھوں میں نیندیں تیرے بالوں کی طرح ایسے سبک سے جال بنتی تھیں کہ جو حلقہ بہ حلقہ خواب اندر خواب انجانے زمانوں کی گریزاں ساعتوں پر ابر کی صورت برستے تھے بدلتے موسموں کی طرح تیرے جسم ...

    مزید پڑھیے

    ایک دروازے پر

    میرے گھر کے دروازے پر۔۔۔۔ دستک دینے والے نے پوچھا!! اندر کون ہے میں ہوں میں ہوں میں ہوں چند صدائیں آئیں یہ سب جھوٹے ہیں میں تو شہر سے باہر گیا ہوا ہوں میرے پیچھے! گھر کے نوکر ''میں'' بن بیٹھے ہیں

    مزید پڑھیے

    میں اور تم

    میں میں ہوں تم تم ہو اور دونوں کے درد جدا ہیں تم سچائی کے دیوانے تھے جو مجھ میں نہیں تھی میں جھوٹا اس سچ سے ڈرتا تھا جو روحوں کو پتھر کر دیتا ہے اب دونوں جھوٹے اور سچے اپنے اپنے جھوٹ اور سچ پر نادم ہیں

    مزید پڑھیے

    راکھ

    مرے دونوں ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں راکھ ہے امیدوں کی جو آخری ساعتوں تک دھواں دے رہی تھیں اور آنسو..... لہو... اور بچپن کے دن یہ سب راکھ ہیں میں اس راکھ کو اپنے چہرے پہ مل کے کھڑا ہوں

    مزید پڑھیے

    ایک خط

    سمندر نے یہ خالی سیپیاں کیسے اگل دیں آ کے ساحل پر میں پہلے بھی کہا کرتا تھا تجھ کو یاد ہو شاید کہ تیری روح کے گہرے سمندر میں میرا دل ایک سیپی ہے مگر میں نے کبھی تیری محبت کو نمائش میں نہیں رکھا میں ان لوگوں سے چھڑتا تھا جو افسانے کہا کرتے ہیں یاروں سے محبت کے مگر ویسے بھی دنیا میں ...

    مزید پڑھیے

    مشرق ہار گیا

    کپلنگؔ نے کہا تھا ''مشرق مشرق ہے اور مغرب مغرب ہے اور دونوں کا ملنا نا ممکن ہے'' لیکن مغرب مشرق کے گھر آنگن میں آ پہونچا ہے میرا نوکر بی بی سی سے خبریں سنتا ہے میں بیدلؔ اور حافظؔ کے بجائے شیکسپئیرؔ اور رلکےؔ کی باتیں کرتا ہوں اخباروں میں مغرب کے چکلوں کی خبریں اور تصویریں چھپتی ...

    مزید پڑھیے

    محبت

    ایسی قوت جو صرف نہیں ہوتی ہے اذیت بن جاتی ہے میرے دل میں کتنی محبت تھی جس کو زمانے کی بے مہری اور سرد طبیعت نے اظہار میں آنے نہ دیا آخر میں نے سارا درد سمیٹا اور تیری آنکھوں پر وار دیا دنیا میرے لیے تیری صورت میں پیمانہ حسن و خیر بنی یوں تو محبت فرد سے فرد کو ہوتی ہے لیکن تجھ سے ...

    مزید پڑھیے

    نیا مکان

    نئے امکاں کو صورت دے رہا ہوں گرا کر خود در و دیوار اپنے میں اپنے گھر کو وسعت دے رہا ہوں

    مزید پڑھیے

    آنکھیں

    جینے کے معنی آنکھیں ہیں تیری آنکھیں جینا بھی ہیں جینے کا اسلوب بھی ہیں آنکھوں سے آنکھوں کے ملنے میں جو لذت ہے وہ جینے کی لذت ہے میں نے تیری آنکھوں سے دکھ سہہ کر بھی جینا سیکھا جب سے ان آنکھوں سے دور ہوا ہوں میں جینا بھول گیا ہوں اپنا رستہ بھول گیا ہوں

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 3