میں اور تم

میں میں ہوں
تم تم ہو
اور دونوں کے درد جدا ہیں
تم سچائی کے دیوانے تھے
جو مجھ میں نہیں تھی
میں جھوٹا اس سچ سے ڈرتا تھا
جو روحوں کو پتھر کر دیتا ہے
اب دونوں جھوٹے اور سچے
اپنے اپنے جھوٹ اور سچ پر
نادم ہیں