اک سوال خدائے برتر سے
ہم اس زمین و آسماں کے درمیاں حیران ہیں اور سر گراں اے خدائے دو جہاں! اے حرف کن کے راز داں! اے منبع کون و مکاں! اتنا تو بتلا دے کوئی ایسی بھی دنیا ہے جہاں انسانیت کی صاف پیشانی پہ علم و فن کی پو پھٹتی ہو اور فکر و نظر کے آئینوں سے نور کی کرنیں ابلتی ہوں دلوں میں خیر و برکت کی دعائیں ...