Sajid Rais Warsi

ساجد رئیس وارثی

ساجد رئیس وارثی کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    چپکے سے ہوا آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو

    چپکے سے ہوا آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو دھیرے سے تھپک جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو وہ گیت جو ایک بار کبھی تم سے سنا تھا وہ گیت کوئی گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو اس دھوپ بھرے شہر میں جب میرے برابر سایا کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ویسے تو کوئی پیار سے ملتا نہیں لیکن ایسا کبھی ہو جائے تو لگتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    ورق ورق سا بکھرتا کتاب غم جیسا

    ورق ورق سا بکھرتا کتاب غم جیسا ملے گا شہر میں شاید ہی کوئی ہم جیسا ہر ایک شب گزشتہ کو دعوتیں دے کر منائے جشن حسیں کوئی جشن غم جیسا کبھی وہ انجمن دل کبھی وہ صرف سکوت کبھی وہ حد سے تجاوز کبھی وہ کم جیسا گلے لگا کے جسے خوب روئے خوب ہنسے کبھی ملا ہی نہیں کوئی ہم سے ہم جیسا میں ایک ...

    مزید پڑھیے

    یہ روز و شب گزرتے لگ رہے ہیں

    یہ روز و شب گزرتے لگ رہے ہیں مگر لمحے ٹھہرتے لگ رہے ہیں نہ جانے کب سے لاشیں سڑ رہی ہیں پرندے گشت کرتے لگ رہے ہیں میں خود سے دور ہوتا جا رہا ہوں پرانے زخم بھرتے لگ رہے ہیں یہ بازاروں میں مہنگائی کا عالم سبھی چہرے اترتے لگ رہے ہیں کبھی پہلے نہ تھے ایسے مگر اب سبھی موسم مکرتے لگ ...

    مزید پڑھیے

    وہ لکھتا ہے جب یادوں کے چاند ستارے کاغذ پر

    وہ لکھتا ہے جب یادوں کے چاند ستارے کاغذ پر خود ہی اتر کر آ جاتے ہیں سارے نظارے کاغذ پر اوپر نیچے آگے پیچھے کونے کنارے کاغذ پر اس کو لکھا ہے سر سے پا تک میں نے سارے کاغذ پر شاید اس پر سر رکھ کر وہ لکھتے لکھتے سویا ہے اس کے لب و رخسار کی خوشبو جذب ہے سارے کاغذ پر اس کے خط کے کورے ورق ...

    مزید پڑھیے

    آنے والے لمحوں کی روشنی کو لکھنا ہے

    آنے والے لمحوں کی روشنی کو لکھنا ہے ایک نئی عبارت میں زندگی کو لکھنا ہے بولنے لگیں اپنے گھر کے سب در و دیوار جو سنائی دے ایسی خامشی کو لکھنا ہے ایک حسین بچے کی کیا حسین خواہش ہے چاند کی طرف سے خط چاندنی کو لکھنا ہے ایک دو کی کوشش سے وقت کیسے بدلے گا اپنے وقت کی قسمت ہم سبھی کو ...

    مزید پڑھیے

2 نظم (Nazm)

    بچے کی فریاد

    اے خدا کاش میں خدا ہوتا اور تو پھر مری جگہ ہوتا تجھ کو کرتا میں ایسے گھر پیدا جس کا گھر ہو نہ جس کے بھائی بہن پیدا کرتے ہی تجھ کو میں تیرے رات کی طرح کالے چہرے پر گہرے چیچک کے داغ پھیلاتا اور آنکھیں بھی چھین لیتا میں لوگ کہتے کہ کوڈیا ہے تو تیرے ہونے سے چھ برس پہلے باپ بھی تیرا ...

    مزید پڑھیے

    ترک تعلق

    گر تعلق ہی ترک کرنا تھا مجھ سے پھر پیار کیوں کیا تو نے مسکراتی لجاتی آنکھوں سے ایک اقرار کیوں کیا تو نے میں نے کب تیرا پیار مانگا تھا میں نے کب تیری آرزو کی تھی میں تو خاموش تھا فلک کی طرح میں نے کب تیری جستجو کی تھی تو نے خود مسکراتی آنکھوں سے مجھ کو آواز دے کے چونکایا میرے نازک ...

    مزید پڑھیے