Roopa Mehta Naghma

روپا مہتہ نغمہ

روپا مہتہ نغمہ کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    رنگ عشرت جو کہیں غم میں بدل جائے گا

    رنگ عشرت جو کہیں غم میں بدل جائے گا آنسو آنسو تری تصویر میں ڈھل جائے گا یوں نہ دیکھو مجھے للہ جھکا لو نظریں جلوۂ نور سے یہ حسن پگھل جائے گا نکہت حسن سے ہے عشق کے گلشن میں بہار ہم نہ ہوں گے تو یہ موسم بھی بدل جائے گا جو دھڑکتا ہے مرے سینے میں جذبہ بن کر بن کے اک نام مرے لب پہ مچل ...

    مزید پڑھیے

    جب تک تری آنکھوں کے کنول کھلتے رہیں گے

    جب تک تری آنکھوں کے کنول کھلتے رہیں گے کہنے کو غزل ہم کو سبب ملتے رہیں گے منزل سے بھی آگے کسی منزل کے نشاں ہیں کچھ اور بھی نقش کف پا ملتے رہیں گے اک درد بنا دیتا ہے اشکوں کو حنائی پت جھڑ میں بھی کچھ پھول یوں ہی کھلتے رہیں گے معلوم نہیں عشق کا حاصل ہمیں نغمہؔ وہ ہم سے بچھڑ جائیں ...

    مزید پڑھیے

    بات چپ رہ کے بھی کرتی ہیں تمہاری آنکھیں

    بات چپ رہ کے بھی کرتی ہیں تمہاری آنکھیں جب بھی چہرے پہ ٹھہرتی ہیں تمہاری آنکھیں مری رگ رگ کو چراغوں سے سجا جاتی ہیں دل کی گلیوں سے گزرتی ہیں تمہاری آنکھیں مسکراتی ہوئی جب میری طرف اٹھتی ہیں تیر سی دل میں اترتی ہیں تمہاری آنکھیں دل کے ان تپتے سلگتے ہوئے زخموں پہ کبھی سرد شبنم ...

    مزید پڑھیے

    سر شام وہ کبھی آئیں تو

    سر شام وہ کبھی آئیں تو مرے دل کی شمع جلائیں تو جنہیں ہم کبھی نہ بھلا سکے کبھی یاد ان کو بھی آئیں تو مرے غم گسار بھی سو گئے چلو پھر سے ان کو جگائیں تو مجھے آنسوؤں سے بھی پیار ہے ذرا پیار سے وہ ستائیں تو دل نغمہؔ ان پہ نثار ہے کبھی وہ نگاہ ملائیں تو

    مزید پڑھیے

    بنائے کتنے فسانے مرے فسانے سے

    بنائے کتنے فسانے مرے فسانے سے دعائیں دوں کہ شکایت کروں زمانے سے یہ آنسوؤں میں سلگتی ہوئی تمنائیں دھواں ملا ہے محبت میں دل جلانے سے مرے سوا نہ ملا کوئی ان کا دیوانہ بھرم یہ ٹوٹ گیا ان کو آزمانے سے مجھے خوشی ہے کسی کو تو مل گئی منزل کوئی تو پار ہوا میرے ڈوب جانے سے یہ حال کیسا ...

    مزید پڑھیے

تمام