سر شام وہ کبھی آئیں تو
سر شام وہ کبھی آئیں تو
مرے دل کی شمع جلائیں تو
جنہیں ہم کبھی نہ بھلا سکے
کبھی یاد ان کو بھی آئیں تو
مرے غم گسار بھی سو گئے
چلو پھر سے ان کو جگائیں تو
مجھے آنسوؤں سے بھی پیار ہے
ذرا پیار سے وہ ستائیں تو
دل نغمہؔ ان پہ نثار ہے
کبھی وہ نگاہ ملائیں تو