بجھا بھی ہو تو اجالا مری نظر میں رہے
بجھا بھی ہو تو اجالا مری نظر میں رہے کوئی چراغ تو ایسا بھی میرے گھر میں رہے بنا بنا کے بگاڑا گیا ہمیں اکثر مثال کوزہ کسی دست کوزہ گر میں رہے حصار عشق سے باہر نکل سکے نہ کبھی کہ ہم بچھڑ کے بھی تجھ سے ترے اثر میں رہے رہ سفر میں سر شام ہم ٹھہر تو گئے مگر کچھ ایسے کہ جیسے کوئی سفر میں ...