Qurban Aatish

قربان آتش

قربان آتش کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    بہار آئی ہے رنگ قیاس تازہ لیے

    بہار آئی ہے رنگ قیاس تازہ لیے شجر شجر کے بدن پر لباس تازہ لیے ہماری سمت کسی نے پلٹ کے دیکھا نہیں تمام پھرتے رہے لب پہ پیاس تازہ لیے کوئی ملا نہ خریدار ہم کو شام تلک بھٹک رہے ہیں لہو کا گلاس تازہ لیے گلوں کی خیر نہیں اب کسی طرح شاید خزاں کا قافلہ نکلا ہے آس تازہ لیے نہ جانے کون ...

    مزید پڑھیے

    شاخ در شاخ اگر دھوپ کے پہرے ہوں گے

    شاخ در شاخ اگر دھوپ کے پہرے ہوں گے کسی پتے کے کہاں خواب سنہرے ہوں گے جب کبھی درد کی چیخوں سے فضا گونجے گی شہر کی بھیڑ میں ہم لوگ بھی بہرے ہوں گے اک بھیانک سی فضا آپ نے دیکھی ہوگی اجنبی شہر میں جب رات کو ٹھہرے ہوں گے وقت سائے کی طرح میرے تعاقب میں ہے میں جہاں جاؤں گا آفات کے پہرے ...

    مزید پڑھیے

    کبھی مکان سے باہر نکل کے دیکھ ذرا

    کبھی مکان سے باہر نکل کے دیکھ ذرا تڑپ رہا ہے کہاں کون چل کے دیکھ ذرا لبوں پہ کیسے مسرت کا جام چھلکے گا خزاں رسیدہ چمن کو بدل کے دیکھ ذرا سیاہ رنگ بتا دے گا کیسے چہرے کو تصورات کے شعلوں میں جل کے دیکھ ذرا یہ دن گزار رہیں یہ کیسے لوگ یہاں نئے مزاج کے سانچے میں ڈھل کے دیکھ ذرا یہ ...

    مزید پڑھیے

    کیا پست اپنے عزم سفر ہو کے رہ گئے

    کیا پست اپنے عزم سفر ہو کے رہ گئے آنکھوں میں چور خواب سحر ہو کے رہ گئے وہ سبزۂ شرار کا چشمہ ابل پڑا باغ و بہار زیر و زبر ہو کے رہ گئے گزرا ادھر سے شعلۂ طوفان بھی نہیں لیکن نواح شہر کھنڈر ہو کے رہ گئے بے خوف سنگ ریزے چلانے لگے ہیں لوگ ہم کس مکاں کے شیشہ و در ہو کے رہ گئے مجھ کو ...

    مزید پڑھیے

    خواہش کرکے غم کو مخاطب کون کرے

    خواہش کرکے غم کو مخاطب کون کرے اپنا سفر صحرا کی جانب کون کرے زرد ہوئے ہیں پیڑ کے پتے ساون میں اب موسم کا بھروسا صاحب کون کرے خون سے اپنے شمعیں جلاتا ہوں لیکن دن کے جیسا رات کا قالب کون کرے رتبہ دینا شان کریمی کا ہے کام مٹی کے پتلے کو ثاقب کون کرے اندھی نگری کے قانون نرالے ...

    مزید پڑھیے

تمام