قمر ساقی کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    اک دبے عکس کو اوکیرہ جائے

    اک دبے عکس کو اوکیرہ جائے اس کے کاندھے پہ ہاتھ پھیرا جائے توڑ کر اب شناوری کے اصول رات بھر بستروں پہ تیرا جائے چند جسموں کو دھوپ میں رکھ کر آج پرچھائیوں کو گھیرا جائے اب مری دوڑنے کی خواہش ہے فرش پہ آگ کو بکھیرا جائے

    مزید پڑھیے

    اس لیے ہر طرف اندھیرا ہے

    اس لیے ہر طرف اندھیرا ہے اس علاقے کا چاند بوڑھا ہے اے خلاؤں میں چیخنے والے تو مری خامشی کا بیٹا ہے اے حسیں سبز جسم کے مالک یہ بتا پھول کب مہکتا ہے تم قمرؔ جس میں ڈوب جاتے ہو اس سمندر میں ایک رستہ ہے

    مزید پڑھیے

    کس کی خواہش میں جل رہا ہے بدن

    کس کی خواہش میں جل رہا ہے بدن موم جیسا پگھل رہا ہے بدن دھیرے دھیرے بدل رہے ہیں خیال رفتہ رفتہ بدل رہا ہے بدن دکھ کے کانٹوں پہ سو رہا ہوں میں غم کے شعلوں پہ جل رہا ہے بدن حسن پر نور سے لپٹنے کو پاگلوں سا مچل رہا ہے بدن سیج پہ کھل رہے ہیں وصل کے پھول رات پہ عطر مل رہا ہے بدن صبح ...

    مزید پڑھیے

    بلند و پست کو ہموار کر کے آیا ہوں

    بلند و پست کو ہموار کر کے آیا ہوں میں آسماں پہ زمیں سے اتر کے آیا ہوں ہزار جسم کے دریا تھے میری راہوں میں نہ جانے کتنے بھنور پار کر کے آیا ہوں وہ اک مذاق جسے لوگ عشق کہتے ہیں میں اس مذاق کا جرمانہ بھر کے آیا ہوں اب اس سے آگے خدا جانے کب بکھر جاؤں یہاں تلک تو بہت بن سنور کے آیا ...

    مزید پڑھیے

    آخرش درد یا دوا تھا میں

    آخرش درد یا دوا تھا میں زندگی تو بتا کہ کیا تھا میں میں کبھی اک جگہ رکا ہی نہیں ایسا لگتا ہے کہ ہوا تھا میں ہاں مجھے خود کو زیر کرنا پڑا اپنے راستے میں آ رہا تھا میں اے قمرؔ اب مجھے بھی یاد نہیں آخری بار کب ہنسا تھا میں

    مزید پڑھیے

تمام