نیلم ملک کے تمام مواد

20 غزل (Ghazal)

    آخرش مر ہی گیا یخ بستگی سہتا ہوا

    آخرش مر ہی گیا یخ بستگی سہتا ہوا وہ جو زندہ پل مری مٹھی میں تھا جکڑا ہوا اب کسی کو دیکھنا ان کو گوارا ہی نہیں دیکھ کر تجھ کو زمانے بھر سے دل اندھا ہوا ہر بن مو گوش بر آواز ہے اس کے لیے وہ مگر خاموش میری ہر صدا سنتا ہوا پر سلامت ہیں مگر پھر بھی وہ اڑ سکتا نہیں اک پرندہ کینوس پر کب ...

    مزید پڑھیے

    اسے پاؤں جمانے کو کنارہ مل گیا ہے

    اسے پاؤں جمانے کو کنارہ مل گیا ہے بنے گا دوست اب دشمن اشارہ مل گیا ہے بہت روئے ہیں ماں بیٹے کسی کو یاد کر کے بہل جائے گا بیٹے کو غبارہ مل گیا ہے سہیلی ساتھ چلتے ہیں چل اس کی چھاؤں میں ہم غضب کی دھوپ میں اک ابر پارہ مل گیا ہے وہ میرا خود نگر ناراض ہو کر جانے والا پلٹ آیا تو میں ...

    مزید پڑھیے

    دل بد گماں کے توہمات عجیب ہیں

    دل بد گماں کے توہمات عجیب ہیں مرے نام کے یہ حروف سات عجیب ہیں نہ تخیلات گرفت حرف میں آ سکے یہ نزول شعر کی مشکلات عجیب ہیں تو تلاش کر کوئی اور علاج دل حزیں کہ دوائے عشق کے مضمرات عجیب ہیں ترے فکر کے بھی ہیں زاویے سبھی منفرد تری گفتگو کی سبھی جہات عجیب ہیں اک انوکھے درد کے پڑ رہے ...

    مزید پڑھیے

    گھنے اندھیرے میں روشنی کی کلی کھلی ہے بہت بھلی ہے

    گھنے اندھیرے میں روشنی کی کلی کھلی ہے بہت بھلی ہے گھٹن سے دم ٹوٹنے لگا تو ہوا چلی ہے بہت بھلی ہے میں اپنی فاقہ زدہ سی امید پر نہ کیوں اپنی جان واروں کہ ان دکھوں میں اور ایسے حالوں بھی یہ پلی ہے بہت بھلی ہے اٹک رہا تھا اندھیرا سانسوں میں خوف خوں میں گلا ہوا تھا اے صبح کاذب جو چھوڑ ...

    مزید پڑھیے

    یہ نیلی آنچ یا نیلم پری ہے

    یہ نیلی آنچ یا نیلم پری ہے ہوا کی تان پر جو جھومتی ہے مرا کمرہ مثال دشت وحشت جہاں رم خوردہ ہرنی کھو گئی ہے اڑا پھرتا ہے پنچھی کینوس پر مصور کی عجب صورت گری ہے طلب میں قطرۂ نیساں کی بے دم سر ساحل کوئی سیپی پڑی ہے وہاں تھا آج گل کھلنے کا امکاں جہاں کل رات ہی بجلی گری ہے جہاں پر ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    تاریخ دان سے

    قدیم دنیا کا پہلا قاتل قابیل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سنا ہے پہلی بار جب کوئی نیا کام کرتا ہے تو وہ اسی کے نام سے ہمیشہ کے لئے منسوب ہو جاتا ہے تو پیار پہلی بار محبت کس نے کی ہوگی کیا آدم اور حوا نے نہیں نہیں وہ محبت نہیں وہ تو خطا تھی حدود سے تجاوز تھا یا شاید تجسس قدیم دنیا کے تاریخ ...

    مزید پڑھیے