پیاری ماں
پیاری ماں اک بات بتا جس شہر میں اب تو جا کے بسی ہے اس کا موسم کیسا ہے کیا اس بستی میں دن ہوتا ہے واں پہ رات اترتی ہے کیا قبر کی تنہائی میں لیٹا وقت سمے کچھ کہتا ہے یا دن اور رات کی قید سے عاری انت زمانہ بہتا ہے کیا سورج گولے کی چند کرنیں اندر جا کے گرتی ہیں کیا چھت کے نیلے امبر اوپر ...