ناہید اختر بلوچ کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    کسی کی آنکھ خالی ہو گئی تھی

    کسی کی آنکھ خالی ہو گئی تھی محبت اتنی مہنگی ہو گئی تھی تجھے جاتے سمے اتنا پکارا مری آواز زخمی ہو گئی تھی ذرا سا مسکرا کے اس نے دیکھا فضا ساری گلابی ہو گئی تھی وہ جس دن راستہ بدلا تھا تو نے مری ہر راہ کھوٹی ہو گئی تھی اسے راجا نہیں مل پایا تو پھر وہ خود ہی اپنی رانی ہو گئی ...

    مزید پڑھیے

    ظلم چکھا یا بے حسی چکھی

    ظلم چکھا یا بے حسی چکھی کیا کبھی تم نے بے بسی چکھی موت ملتی رہی پیالہ بھر ایک ہی گھونٹ زندگی چکھی چاند جب شاخ پہ اتر آیا تب درختوں نے چاندنی چکھی رکھ کے انگلی زبان پر اس کی آج تھوڑی سی روشنی چکھی شہد کا ذائقہ تو چکھا ہے کیا کبھی آنکھ شربتی چکھی اس کا لہجہ سماعتوں میں ...

    مزید پڑھیے

    اپنی ساتھی خرید لائی ہوں

    اپنی ساتھی خرید لائی ہوں میں اداسی خرید لائی ہوں کل لٹکنا ہے مجھ کو پنکھے سے آج رسی خرید لائی ہوں آنسوؤں میں بھگو کے کھاؤں گی سوکھی روٹی خرید لائی ہوں وہ مجھے یاد تو کرے گا نا دیکھ ہچکی خرید لائی ہوں تیرا تحفہ سمجھ کے پہنوں گی سرخ چوڑی خرید لائی ہوں ہاں ترا ہجر کاٹنا ہے ...

    مزید پڑھیے

    نیند ذرا سی جب بھی آنے لگتی ہے

    نیند ذرا سی جب بھی آنے لگتی ہے یاد تمہاری شور مچانے لگتی ہے ساتھ ملاتے ہیں آواز پرندے بھی ہوا مجھے جب گیت سنانے لگتی ہے دیکھ کے کھڑکی سے بارش کو پاگل لڑکی آج بھی دو کپ چائے بنانے لگتی ہے سانپ مجھے اب اکثر اوپر کھینچتا ہے سیڑھی جب بھی مجھے گرانے لگتی ہے کمرے میں زنجیر سے جکڑی ...

    مزید پڑھیے

    ایک ستارہ ٹوٹ گیا ہے (ردیف .. د)

    ایک ستارہ ٹوٹ گیا ہے کیوں لگتا ہے خالی چاند چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں ایک پیڑ کی ڈالی چاند تیرے روپ کا درشن مانگے کب سے کھڑا سوالی چاند لال گرم انگارہ سورج ایک سنہری تھالی چاند تجھ کو اس سے ڈر نہیں لگتا رات ہے کیسی کالی چاند میرے آنگن تو نہیں اترا سب نے عید منا لی چاند میرا ...

    مزید پڑھیے

10 نظم (Nazm)

    شریک حیات

    آدھی روٹی بستر کے آخری کونے ایک چھٹانک محبت دو گز چادر اور تین چٹکی عزت کے عوض عورت نے ایک ادھورے مرد کو اپنی پوری حیات میں شریک کر لیا

    مزید پڑھیے

    ہر چہرہ ایک کہانی ہے

    ہر چہرہ ایک کہانی ہے جب چہرے پڑھنا سیکھو گے تب کوئی کہانی لکھو گے ہر چہرہ پہ اک نقشہ ہے اس میں رستے ہی رستے ہیں یہ رستے بھول بھلیاں ہیں جب بھول بھلیاں بھٹکو گے تب کوئی کہانی لکھو گے ہر چہرہ ایک سمندر ہے ہر نقش کی اٹھتی لہروں میں جب پانی پانی اترو گے تب کوئی کہانی لکھو گے ہر چہرہ ...

    مزید پڑھیے

    نظم

    رات کیسی مہربان ہے روتی آنکھوں کے راز اور بھیگے تکیوں کے سارے بھرم رکھ لیتی ہے رات سیاہ ہے مگر سفید آنکھوں کا ہاتھ پکڑ کر رنگین خوابوں کا راستہ دکھاتی ہے کھردرے جسم کی ساری شکنیں اپنے نازک بدن کی تہوں میں چھپا لیتی ہے کبھی اپنی گود میں لے کر تھپک تھپک کر سلاتی ہے کبھی کاندھے سے ...

    مزید پڑھیے

    برقی محبت

    گئے وقتوں میں محبت دل پہ لکھی انمٹ تحریر ہوتی تھی سنا ہے پتھر پر لکیر ہوتی تھی مگر اب ہاتھ میں تھامے کسی برقی آلے کے بٹنوں میں الجھی ہے انگلی اور انگوٹھے پر بوقت ضرورت تھرکتی رہتی ہے برقی پیغامات کے خانے میں پڑے چند بے لباس فقرے محبت کی علامت بن گئے ہیں کسی پرانے دور میں محبت دل ...

    مزید پڑھیے

    ہجر کدہ

    میں نے کمرے کی کھونٹی پر تیرا انتظار ٹانگ دیا ہے اور میری بے قرار آنکھیں کمرے کی چوکھٹ پر دھری ہیں تیرے فراق کے سیاہ لمحوں کی باتیں کرتی میری ساری نظمیں کمرے کی دیواروں پر چسپاں ہیں میری آتی جاتی سانسیں گھڑی کی سوئیوں سے بندھی ہیں اور تمہارے امرت رس ٹپکاتے جملے میرے دھیان کا پلو ...

    مزید پڑھیے

تمام