ایک ستارہ ٹوٹ گیا ہے (ردیف .. د)
ایک ستارہ ٹوٹ گیا ہے
کیوں لگتا ہے خالی چاند
چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں
ایک پیڑ کی ڈالی چاند
تیرے روپ کا درشن مانگے
کب سے کھڑا سوالی چاند
لال گرم انگارہ سورج
ایک سنہری تھالی چاند
تجھ کو اس سے ڈر نہیں لگتا
رات ہے کیسی کالی چاند
میرے آنگن تو نہیں اترا
سب نے عید منا لی چاند
میرا چاند مقابل میرے
تجھ سے نظر ہٹا لی چاند