Momin Khan Momin

مومن خاں مومن

غالب اور ذوق کے ہم عصر۔ وہ حکیم ، ماہر نجوم اور شطرنج کے کھلاڑی بھی تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مرزا غالب نے ان کے شعر ’ تم مرے پاس ہوتے ہو گویا/ جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا‘ پر اپنا پورا دیوان دینے کی بات کہی تھی

Contemporary of Ghalib and Zauq. He was also a physician, astrologer and chess player. Mirza Ghalib is said to have offered his complete diwan for his sher "tum mere paas hote ho goya, Jab koi doosra nahin hota".

مومن خاں مومن کی غزل

    اے آرزوئے قتل ذرا دل کو تھامنا

    اے آرزوئے قتل ذرا دل کو تھامنا مشکل پڑا مرا مرے قاتل کو تھامنا تاثیر بیقراری ناکام آفریں ہے کام ان سے شوخ شمائل کو تھامنا دیکھے ہے چاندنی وہ زمیں پر نہ گر پڑے اے چرخ اپنے تو مہ کامل کو تھامنا مضطر ہوں کس کا طرز سخن سے سمجھ گیا اب ذکر کیا ہے سامع عاقل کو تھامنا ہو صرصر فغاں سے ...

    مزید پڑھیے

    شب تم جو بزم غیر میں آنکھیں چرا گئے

    شب تم جو بزم غیر میں آنکھیں چرا گئے کھوئے گئے ہم ایسے کہ اغیار پا گئے پوچھا کسی پہ مرتے ہو اور دم نکل گیا ہم جان سے عناں بہ عنان صدا گئے پھیلی وہ بو جو ہم میں نہاں مثل غنچہ تھی جھونکے نسیم کے یہ نیا گل کھلا گئے اے آب اشک آتش عنصر ہے دیکھنا جی ہی گیا اگر نفس شعلہ زا گئے مجلس میں ...

    مزید پڑھیے

    وہ کہاں ساتھ سلاتے ہیں مجھے

    وہ کہاں ساتھ سلاتے ہیں مجھے خواب کیا کیا نظر آتے ہیں مجھے اس پری وش سے لگاتے ہیں مجھے لوگ دیوانہ بناتے ہیں مجھے یا رب ان کا بھی جنازہ اٹھے یار اس کو سے اٹھاتے ہیں مجھے ابروئے تیغ سے ایما ہے کہ آ قتل کرنے کو بلاتے ہیں مجھے بے وفائی کا عدو کی ہے گلہ لطف میں بھی وہ ستاتے ہیں ...

    مزید پڑھیے

    مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑ

    مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑ دوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ for sake of God! momin from leaving this house refrain let paradise to hell consign, leave not the idol's lane عاشق تو جانتے ہیں وہ اے دل یہی سہی ہر چند بے اثر ہے پر آہ و فغاں نہ چھوڑ that she knows you love her, O heart this much you gain don't give up your lamentation, though it be in vain اس طبع ...

    مزید پڑھیے

    دیدۂ حیراں نے تماشا کیا

    دیدۂ حیراں نے تماشا کیا دیر تلک وہ مجھے دیکھا کیا ضبط فغاں گو کہ اثر تھا کیا حوصلہ کیا کیا نہ کیا کیا کیا آنکھ نہ لگنے سے شب احباب نے آنکھ کے لگ جانے کا چرچا کیا مر گئے اس کے لب جاں بخش پر ہم نے علاج آپ ہی اپنا کیا بجھ گئی اک آہ میں شمع حیات مجھ کو دم سرد نے ٹھنڈا کیا غیر عیادت ...

    مزید پڑھیے

    راز نہاں زبان اغیار تک نہ پہنچا

    راز نہاں زبان اغیار تک نہ پہنچا کیا ایک بھی ہمارا خط یار تک نہ پہنچا اللہ رے ناتوانی جب شدت قلق میں بالیں سے سر اٹھایا دیوار تک نہ پہنچا روتے تو رحم آتا سو اس کے روبرو تو اک قطرہ خوں بھی چشم خوں بار تک نہ پہنچا عاشق سے مت بیاں کر قتل عدو کا مژدہ پیغام مرگ ہے یہ بیمار تک نہ ...

    مزید پڑھیے

    دل قابل محبت جاناں نہیں رہا

    دل قابل محبت جاناں نہیں رہا وہ ولولہ وہ جوش وہ طغیاں نہیں رہا no longer worthy is my heart of being in love with her that zeal, that fervor, that tumult, now no longer appear ٹھنڈا ہے گرم جوشی افسردگی سے جی کیسا اثر کہ نالہ و افغاں نہیں رہا my heart is cold it lacks the heat of soulful agony what can result wail and lament now all are lost to me کرتے ہیں اپنے زخم جگر کو ...

    مزید پڑھیے

    رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح

    رویا کریں گے آپ بھی پہروں اسی طرح اٹکا کہیں جو آپ کا دل بھی مری طرح آتا نہیں ہے وہ تو کسی ڈھب سے داؤ میں بنتی نہیں ہے ملنے کی اس کے کوئی طرح تشبیہ کس سے دوں کہ طرح دار کی مرے سب سے نرالی وضع ہے سب سے نئی طرح مر چک کہیں کہ تو غم ہجراں سے چھوٹ جائے کہتے تو ہیں بھلے کی ولیکن بری ...

    مزید پڑھیے

    وعدۂ وصلت سے دل ہو شاد کیا

    وعدۂ وصلت سے دل ہو شاد کیا تم سے دشمن کی مبارک باد کیا why should vows of union now enthuse? compliments from foes like you, what use? کچھ قفس میں ان دنوں لگتا ہے جی آشیاں اپنا ہوا برباد کیا being caged now-a-days is easeful rest is it that someone has destroyed my nest? نالۂ پیہم سے یاں فرصت نہیں حضرت ناصح کریں ارشاد کیا there is no leisure from constant lament O ...

    مزید پڑھیے

    جوں نکہت گل جنبش ہے جی کا نکل جانا

    جوں نکہت گل جنبش ہے جی کا نکل جانا اے باد صبا میری کروٹ تو بدل جانا پالغز محبت سے مشکل ہے سنبھل جانا اس رخ کی صفائی پر اس دل کا پھسل جانا سینہ میں جو دل تڑپا دھر ہی تو دیا دیکھا پھر بھول گیا کیسا میں ہاتھ کا پھل جانا اتنا تو نہ گھبراؤ راحت یہیں فرماؤ گھر میں مرے رہ جاؤ آج اور بھی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 5