غیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا
غیروں پہ کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا میری طرف بھی غمزۂ غماز دیکھنا اڑتے ہی رنگ رخ مرا نظروں سے تھا نہاں اس مرغ پر شکستہ کی پرواز دیکھنا دشنام یار طبع حزیں پر گراں نہیں اے ہم نفس نزاکت آواز دیکھنا دیکھ اپنا حال زار منجم ہوا رقیب تھا سازگار طالع ناساز دیکھنا بد کام کا مآل برا ...