Mohammad Javed Anwar

محمد جاوید انور

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اہم شاعر اور افسانہ نگار۔

A valuable name as a poet and story writer from Pakistan.

محمد جاوید انور کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    بھولو سبھی مجھے مرے پیارو نہیں رہا

    بھولو سبھی مجھے مرے پیارو نہیں رہا اب میں کسی کے کام کا یارو نہیں رہا جس کے سموں کی دھول صفا کا غبار تھی مرکب وہ میرے شاہ سوارو نہیں رہا چرخے سمیت چاند کی بڑھیا گزر گئی وہ چاند میری آنکھ کے تارو نہیں رہا تصویر کے بھرم میں مصور سے مل لئے منظر کا اعتبار نظارو نہیں رہا سب ہوش مند ...

    مزید پڑھیے

    کون ہے جو درد بانٹے رات کے اس پہر میں

    کون ہے جو درد بانٹے رات کے اس پہر میں ہے کوئی جو جاگتا ہو اس سمے بھی شہر میں بیعت ثانی پہ مائل ہے مرا رنجور دل گر میسر دوسرا کوئی خدا ہو دہر میں شوق سے پیتے ہیں اور رہتے ہیں پھر احسان مند دشمنوں نے کیا ملایا ہے ہمارے زہر میں قطرہ قطرہ یوں ملایا اس کو دریا کر دیا تیری یادوں نے برس ...

    مزید پڑھیے

    بہت ہی خاص کہنا ہے ہمیں اک عام کے بارے

    بہت ہی خاص کہنا ہے ہمیں اک عام کے بارے کریں گے صبح باتیں ایک بیتی شام کے بارے فسوں ہے یہ نظر کی حد ہے سارا جھوٹ نکلا ہے جو تم کہتے رہے تھے چرخ نیلی فام کے بارے مجھے بھی ساتھ لے لینا اگر ہو اس طرف جانا مری بھی رائے لے لینا جفا کے کام کے بارے ہمیں سکھلا سکیں گے زندگی کے گر زمانے ...

    مزید پڑھیے

    بن جانے بن پرکھے کیوں اس بت پر جان نثار کروں

    بن جانے بن پرکھے کیوں اس بت پر جان نثار کروں میرا کیا ہے میں تو جس سے مل لوں اس سے پیار کروں لفظ تو میرے دل سے ہو کر اپنا رنگ دکھاتے ہیں جو سوچوں لفظوں میں ڈھالوں اور اسے شہکار کروں اپنی خواہش ظاہر کر کے کیوں ہلکا محسوس کروں ملنے کو جب جی چاہے تو کیوں اس کا اظہار کروں جو کیفیت ...

    مزید پڑھیے

    اے چاند نظر آ کہ مری عید نظر ہو

    اے چاند نظر آ کہ مری عید نظر ہو اے صبح مبیں آ کہ شب غم کی سحر ہو یہ کیوں کہ ہر اک کار نمایاں کی مجھے داد یہ کیا کہ مری بھول کسی اور کے سر ہو خوش رنگ ہیں مرغان چمن لال ہے لالہ خدشہ ہے نہ ان میں بھی مرا خون جگر ہو تیری ہی بنائی ہوئی دنیا میں مقید تیری ہی رضا ہو تو یہ قطرہ بھی گہر ...

    مزید پڑھیے

تمام

19 افسانہ (Story)

    بارِ زیست

    عبداللہ کو ایک صحت مند نومولُود کی شکل مںئ دین محمد کریانہ فروش کے گھر بھجا گای۔ جب وہ بڑا ہوا اور اس نے سوچا کہ آیا اس ساری کاروائی مں۔ اس کا کوئی عمل دخل تھا تو اسے کچھ یاد نہ آیا۔مذہبی تاویلات بہرحال تھںو جو معاشرتی اثرات کے زیر اثر بہت مقبول اور کائنائتی سچ کا درجہ رکھتی ...

    مزید پڑھیے

    برگد

    وہ تین دیہات کے عین وسط میں زمانوں سے چھایا ایک انتہائی شاندار گھنا گھنیرا، چھتنار برگد تھا۔اس کی موٹی،لمبی اور مضبوط شاخوں نے چاروں طرف ایسا دبیز ،نرم اور خواب آور سایہ پھیلا دیا تھا کہ دن کو سورج کی قوی ترین کرن بھی اسے چیر کر زمین نہیں چھوپاتی تھی۔ مانو اُس کے نیچے دن بھی ...

    مزید پڑھیے

    مہابندر

    مسئلہ یہ درپیش تھا کہ شہنشاہ معظم شیر بہادر کے حکم سے تادیبی تعزیر کے نفاذ پر اب بندروں کا لائحۂ عمل کیا ہو۔ انتظامی حکم کی توجیہات میں بندروں کو شریر، گستاخ اور شرپسند ہونے کا الزام دیا گیا تھا۔ اس سے بھی بڑھ کر بندروں کے جانور ہونے پر بھی شکوک و شبہات ظاہر کیے گئے تھے اور ...

    مزید پڑھیے

    بھٹی

    محمدعلی ماشکی نے رس نکلے گنے کے خشک پھوگ کو لمبی چھڑی کی مدد سے چھیداں کی بھٹی کی دہکتی آگ میں دھکیلا تو چنگاریوں کی شوخ قطار چڑ چڑ کر کے بھٹی کے دہانے سے نکل بھاگی۔ بھٹی نے ایندھن کا استقبال کر کے بھڑکتے شعلوں کو تیز تر کرتے ہوئے گاڑھے کثیف دھویں کو بھٹی کی چمنی نما دم کے رستے ...

    مزید پڑھیے

    شیر

    گیلے بھاری آسمان تلے دسمبر کے آخری دنوں کا کہر جھونپڑی کو مکمل گھیرے تھا۔ برفیلی سیلن جھونپڑی کے اندر رستی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔ یاسیت میں غرق بستی کے بیکار کتے ساری رات بھونکنے کے بعد فطری کسلمندی کے سبب چپ سادھ چکے تھے۔ گو اُن کے کورس بند ہو چکے تھے پھر بھی کبھی کبھار کوئی ...

    مزید پڑھیے

تمام