مہناز انجم کی غزل

    ستارے کی سجل جھلمل کے ریشم سے بنی میں

    ستارے کی سجل جھلمل کے ریشم سے بنی میں ہجوم خلق دو رویا کھڑا ہے اور چلی میں یہ جو صحراؤں کے ابعاد آنکھوں میں کھلے ہیں بگولوں کو بھلی لگنے لگی ہوں ہجرتی میں میں سوتی رہ گئی بیدار لمحے کے عمق میں کوئی خوابیدہ ساعت تھی کہ جس میں جاگتی میں کئی صحرا تھے میری پیاس کی پہنائیوں میں کسی ...

    مزید پڑھیے

    حرف کو پھول بناتے ہوئے اتراتی ہوں

    حرف کو پھول بناتے ہوئے اتراتی ہوں میں تجھے اپنا بتاتے ہوئے اتراتی ہوں ساحل وقت پہ چلتے ہوئے دیکھا تم نے نقش پا اپنے بناتے ہوئے اتراتی ہوں ہے کوئی خوابچہ کب سے مری انگلی تھامے میں اسے چلنا سکھاتے ہوئے اتراتی ہوں اتر آتی ہیں مری چھت پہ ہنستی راتیں اور میں چاند اڑاتے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    یہ پانی ساعتوں کا آئینے سا کیوں نہیں ہے

    یہ پانی ساعتوں کا آئینے سا کیوں نہیں ہے ندی سے آسمانی رنگ جھلکا کیوں نہیں ہے مری راتوں کو جس جگنوں کی اتنی آرزو تھی وہ میری جستجو میں جلتا بجھتا کیوں نہیں ہے میں مڑنے دوں گی اس کو اجنبی منزل کی جانب وہ میرے خون میں بہتا ہے میرا کیوں نہیں ہے تعجب ہے کہ میں رستے بنانے میں لگی ...

    مزید پڑھیے

    اس خواب کی ندی کی روانی میں کہیں ہو

    اس خواب کی ندی کی روانی میں کہیں ہو پانی مجھے کہتا ہے کہ پانی میں کہیں ہو تم پیڑ کا کردار نبھانے چلے آئے تم دھوپ کی صورت بھی کہانی میں کہیں ہو یہ موسم سرسبز یہ کھلتی ہوئی یادیں دل کہتا ہے تم رات کی رانی میں کہیں ہو یاروں میں محبت نہیں موجود ذرا بھی یہ بات کسی دشمن جانی میں کہیں ...

    مزید پڑھیے

    آنکھ بھر آئی ہے میری سیلے سیلے لفظ ہیں

    آنکھ بھر آئی ہے میری سیلے سیلے لفظ ہیں یہ مری روداد میرے گیلے گیلے لفظ ہیں وصل خوش امکان کو بھولا نہیں وہ ہجرتی کیسری نامے ہیں جن میں نیلے نیلے لفظ ہیں دیکھ لے تو کھول کر اپنی یہ زنبیل سخن اور تو کچھ بھی نہیں کڑوے کسیلے لفظ ہیں زندگی کڑوی ہے پر خوش ذائقہ میرا کہا ہونٹ رکھ کر ...

    مزید پڑھیے

    میں اپنے پر بھی اڑانیں بھی خود بناؤں گی

    میں اپنے پر بھی اڑانیں بھی خود بناؤں گی نشانہ لیتی کمانیں بھی خود بناؤں گی ہوا سے فیض کی امید تک نہیں مجھ کو سو اونچی نیچی اڑانیں بھی خود بناؤں گی میں حرف لکھوں گی پہلے ورق پہ گھائل سا پھر اس کی زخم کی تانیں بھی خود بناؤں گی مکالمہ بھی نیا ہوگا آپسی سب کا جہان نو کی زبانیں خود ...

    مزید پڑھیے