مادھو جھا کی غزل

    نہ منہ میں اک نوالہ جا رہا ہے

    نہ منہ میں اک نوالہ جا رہا ہے فقط دھوکے میں ڈالا جا رہا ہے نکالا جا چکا ہوں دہر سے جب تو کیوں دل سے نکالا جا رہا ہے یہ کافر بس تمہیں پانے کی خاطر بہانے سے شوالہ جا رہا ہے تیری یادیں سنجوتا ہوں میں ایسے کہ جیسے سانپ پالا جا رہا ہے سفر مشکل سمجھئے بس وہاں تک جہاں تک یہ اجالا جا ...

    مزید پڑھیے

    ہو زمانہ ادھر ادھر ہم تم

    ہو زمانہ ادھر ادھر ہم تم ایک دوجے کے دل جگر ہم تم دل کی منزل کے ہم سفر ہم تم ہو کے دنیا سے بے خبر ہم تم آسماں سے جو دیکھے چاند کبھی چاند کو آئے بس نظر ہم تم وصل کی رات مختصر سی لگی رہے باتوں میں رات بھر ہم تم آئے کوئی شکن نہ چہرے پر راستے میں ملیں اگر ہم تم وقتی ہر شے ہے اس جہاں ...

    مزید پڑھیے

    وہ جس کے آنے ہی سے بزم روشنی سے بھر گئی

    وہ جس کے آنے ہی سے بزم روشنی سے بھر گئی کہاں سے آئی تھی یہاں وہ کون تھی کدھر گئی بدن بھلے حسین تھا مگر تو میرے وصل سے ذرا تو دیکھ آئنے میں کس قدر نکھر گئی ہر ایک شے ہوئی تباہ ہر کسی کا دل ہلاک جدھر کہیں بھی ایک دفعہ حسن کی نظر گئی میں فائلوں میں اس قدر کئی دنوں سے الجھا تھا قضا ...

    مزید پڑھیے

    ہے گلہ اپنی جگہ اور عاشقی اپنی جگہ

    ہے گلہ اپنی جگہ اور عاشقی اپنی جگہ درد دل کے ساتھ ملنے کی خوشی اپنی جگہ وصل ہو یا ہجر ہو کچھ ہوش رہتا ہے کہاں لذتیں اپنی جگہ ہیں بے خودی اپنی جگہ روٹھ کر سینہ سے لگنے والے نے مجھ سے کہا پیار ہے اپنی جگہ اور بے رخی اپنی جگہ عمر جب تک مہرباں ہے کھل کے جینا چاہیئے موت ہے اپنی جگہ ...

    مزید پڑھیے

    نہ ہی رنج ہے نہ ملال ہے

    نہ ہی رنج ہے نہ ملال ہے تیرے ہجر کا یہ کمال ہے میں بیاں کروں اسے کس قدر تیرے بن جو گزرا یہ سال ہے وہ جو آج چل رہے کجروی یہ تو دشمنوں کی سی چال ہے میں بھٹک رہا یوں ہی در بہ در تیرے عشق ہی میں یہ حال ہے کوئی زخم دے نہ سوا ترے ترا ایسا ہی تو خیال ہے

    مزید پڑھیے

    دل اگر بے قرار ہے تو ہے

    دل اگر بے قرار ہے تو ہے تم کو بھی مجھ سے پیار ہے تو ہے اب گزارو سکون سے دن تم کھویا میرا قرار ہے تو ہے تجھ کو قسمت عطا کرے ساون اشک کی یاں پھہار ہے تو ہے تیری راہیں سجی ہو پھولوں سے میرے جیون میں خار ہے تو ہے راہ الفت سے اب نہ لوٹوں گا میرا دل ہی شکار ہے تو ہے زندگی پر نہیں یقیں ...

    مزید پڑھیے

    جینا مشکل ہے یہاں آسان سب سے خودکشی

    جینا مشکل ہے یہاں آسان سب سے خودکشی اس لئے لگتی بھلی ہے زندگی سے خودکشی عشق تو اب نام ہے اس کا تھا پہلے خودکشی عشق کرنے والوں کو ملتی ہے راہ خودکشی کون دیتا ہے کسی کو حوصلہ یاں جینے کا کہہ رہے اک دوسرے کو کر لے پیارے خودکشی ایک مدت بعد آئے آج وہ محفل میں جب زندگی تھی سامنے پھر ...

    مزید پڑھیے