Jafar Sahni

جعفر ساہنی

جعفر ساہنی کی غزل

    جبیں پہ شہر کی لکھ کر فضا اداسی کی

    جبیں پہ شہر کی لکھ کر فضا اداسی کی بہت ہے خوش کوئی دے کر دعا اداسی کی حیات پا نہ سکے گی حسین سی خواہش سماعتوں میں ہے جب تک صدا اداسی کی فلک کے چاند ستاروں میں روشنی کم ہے مجھے تو لگتی ہے اس میں خطا اداسی کی چہکتی شام میں معصوم قہقہوں کے بیچ سجی ہے کیوں ترے سر پر ردا اداسی ...

    مزید پڑھیے

    طشت میں دھوپ کے ہر سمت زمیں ہے روشن

    طشت میں دھوپ کے ہر سمت زمیں ہے روشن جگمگاتا ہے مکاں اور مکیں ہے روشن مرغ و ماہی کے بیاں سے نہ گریزاں رہنا خوان پر گرچہ ابھی نان جویں ہے روشن بوسہ دیتے ہوئے پتھر کو قدم تیز کرو درمیاں سنگ کے اک شہر نگیں ہے روشن بزم یاراں میں مچی دھوم نے ظلمت لکھی نرم لہجے میں کوئی گوشہ نشیں ہے ...

    مزید پڑھیے

    آرزو کامراں نہیں لگتی

    آرزو کامراں نہیں لگتی زندگی شادماں نہیں لگتی ہے حلاوت نہیں بیاں میں جب دل نشیں داستاں نہیں لگتی میں سجا کر اسے بہت خوش ہوں پھر بھی محفل جواں نہیں لگتی عشق کے بول یوں تو دل کش ہیں معتبر سی زباں نہیں لگتی گفتگو کر کے آج جگنو سے رات کچھ رائیگاں نہیں لگتی رنگ خوشبو صبا نہیں مجھ ...

    مزید پڑھیے

    خاک میں لپٹی کہانی اور ہے

    خاک میں لپٹی کہانی اور ہے رنگ لیکن آسمانی اور ہے کل تلک وہ بانٹتی خوشبو رہی اب ہوا کی چھیڑ خانی اور ہے دھوپ کے صحرا میں چل کر دیکھنا آبلوں کی شادمانی اور ہے چینٹیوں سے پھر مرا وعدہ ہوا ایک کوشش آزمانی اور ہے رات کے گھر میں بڑا کہرام تھا صبح کی اب بے زبانی اور ہے تتلیوں کو تھی ...

    مزید پڑھیے

    دل میں خیال عشق تھا مہمان کی طرح

    دل میں خیال عشق تھا مہمان کی طرح ارماں سجا تھا میرؔ کے دیوان کی طرح وسعت زمیں کی کھو گئی بستی کی بھیڑ میں گلیوں میں شور بس گیا میدان کی طرح سر پر فلک کو اوڑھے بچھائے زمین وہ بیٹھا ہے شان سے کسی سلطان کی طرح غافل مرے وجود سے سایہ مرا رہا تھا ہم سفر وہ شہر میں انجان کی طرح رکھتا ...

    مزید پڑھیے

    ہر سمت اڑی گرد مرے شہر گماں میں

    ہر سمت اڑی گرد مرے شہر گماں میں محصور تمنا ہے زمانے کے دھواں میں سناٹے کا جو قصہ سنانے میں مگن ہے رقصاں تھا کبھی شور اسی اجڑے مکاں میں خوشیوں کو بدن پر جو لپیٹے ہوئے کل تھا ہے آج شرابور وہی درد نہاں میں معدوم ہوا گل کا نشاں صحن‌ چمن سے خوشبو ہے مگر اب بھی بسی باد رواں میں ہر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3