Gyanendra Vikram

گیانندر وکرم

گیانندر وکرم کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    پہلے جھوٹا سچا وعدہ کر لے گی

    پہلے جھوٹا سچا وعدہ کر لے گی پھر دنیا چاہت کا سودا کر لے گی اس کے بچھوئے پیروں میں جب پہنوں گی میری پائل تم سے جھگڑا کر لے گی ذکر ہمارا محفل میں کرکے دیکھو وہ محفل سے خود کو تنہا کر لے گی جنت کا پٹ دھیرے دھیرے کھلتا ہے پہلے تو شرما کر پردا کر لے گی

    مزید پڑھیے

    فلک نے چاند نے تاروں نے خودکشی کر لی

    فلک نے چاند نے تاروں نے خودکشی کر لی تمہارے ہجر کے ماروں نے خودکشی کر لی میں اپنے خواب سجا کر جہاں جہاں پہنچا وہاں وہاں کے نظاروں نے خودکشی کر لی خزاں کا رنگ چڑھا جب میری جوانی پر میرے چمن کی بہاروں نے خودکشی کر لی کیا تھا ضبط مگر توڑ کر بہا دریا تھکے تھکے سے کناروں نے خودکشی ...

    مزید پڑھیے

    سچ مچ اپنے رانجھے کو ہی گھائل کر کے چھوڑ دیا

    سچ مچ اپنے رانجھے کو ہی گھائل کر کے چھوڑ دیا اچھا خاصا لڑکا تو نے پاگل کر کے چھوڑ دیا رت آئے رت جائے بیرن ہر موسم میں برسی ہیں تیرے غم نے ان آنکھوں کو بادل کر کے چھوڑ دیا کوئی ٹک کر کب رہتا ہے دنیا آتی جاتی ہے تیرے جانے نے تو مجھ کو قائل کر کے چھوڑ دیا اتنا خالی ہو بیٹھا ہوں سب کی ...

    مزید پڑھیے

    بیڑیاں ڈال دے آزاد ہوئی جاتی ہے

    بیڑیاں ڈال دے آزاد ہوئی جاتی ہے زندگی عشق میں برباد ہوئی جاتی ہے دل کی بستی میں کوئی اور نہ آیا مالک تیری دنیا ہے جو آباد ہوئی جاتی ہے عشق کے کھیل میں فرہاد ہوا ہے شیریں کوئی شیریں ہے جو فرہاد ہوئی جاتی ہے کھو چکا ہوں تجھے پر آج بھی تیری خاطر ہاتھ اٹھ جاتے ہیں فریاد ہوئی جاتی ...

    مزید پڑھیے

    ابھی قائل ہوئے ہی تھے تمہاری رہنمائی کے

    ابھی قائل ہوئے ہی تھے تمہاری رہنمائی کے تبھی انجام دیکھے کچھ خداؤں کی خدائی کے یوں مجھ سے دور جانے کا سفر یہ رائیگاں ہوگا کبھی وہ دن نہ بھولیں گے تیری مجھ سے رہائی کے دلوں سے جو نکلتی ہے مٹائے سے نہیں مٹتی نہیں جاتے کبھی یہ رنگ دل کی روشنائی کے دیے کے ایک اشارے پر لپک کر جان ...

    مزید پڑھیے