شیدا مجھے بنایا گیسوئے عنبریں کا
شیدا مجھے بنایا گیسوئے عنبریں کا دل ہی مرا ہوا ہے لو سانپ آستیں کا اس کو خیال آیا پھر اس بت حسیں کا اللہ ہے نگہباں میرے دل حزیں کا گو پاس وہ نہیں ہیں پر دیکھتا ہوں ہر دم لیتا ہوں میں تصور سے کام دوربیں کا حوروں کے ذکر پر میں آیا نہیں ہوں واعظ مجھ کو خیال اس دم آیا ہے اک حسیں ...