محدود ہے یہ وسعت عالم بھی نظر میں
محدود ہے یہ وسعت عالم بھی نظر میں گم ہو گیا ہوں ایسا تری راہ گزر میں میں کشمکش دہر سے بے علم ہوں اب تک تو خود ہی بتا کون ہے ہر چیز میں شر میں دنیا مرے معیار پہ اترے گی نہ تا عمر یہ تو ہے کھلونا مری نم دیدہ نظر میں عنقا ہے زمانے سے مساوات و اخوت اوصاف بشر ڈھونڈنے نکلے ہو بشر ...