Daud Nishat

داؤد نشاط

داؤد نشاط کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    محدود ہے یہ وسعت عالم بھی نظر میں

    محدود ہے یہ وسعت عالم بھی نظر میں گم ہو گیا ہوں ایسا تری راہ گزر میں میں کشمکش دہر سے بے علم ہوں اب تک تو خود ہی بتا کون ہے ہر چیز میں شر میں دنیا مرے معیار پہ اترے گی نہ تا عمر یہ تو ہے کھلونا مری نم دیدہ نظر میں عنقا ہے زمانے سے مساوات و اخوت اوصاف بشر ڈھونڈنے نکلے ہو بشر ...

    مزید پڑھیے

    زندگی کو موت کی زد پر جو لا سکتا نہیں

    زندگی کو موت کی زد پر جو لا سکتا نہیں موت کے آغوش میں وہ مسکرا سکتا نہیں اس کی تہمت اپنے سر بار امانت لے لیا بوجھ وہ انساں جو اپنا بھی اٹھا سکتا نہیں ربط ہے ہر شے سے پھر بھی اس جہاں میں دوستو آدمی خود آدمی کے کام آ سکتا نہیں یہ جہاں ہے آزمائش گاہ ارباب وفا لاکھ چاہے بھی تو انساں ...

    مزید پڑھیے

    وہ مرا کثرت انوار سے حیراں ہونا

    وہ مرا کثرت انوار سے حیراں ہونا ہر طرف طور بکف ان کا نمایاں ہونا کس قدر ہے تری رحمت پہ بھروسا یا رب مجھ کو آیا نہ گناہوں پہ پشیماں ہونا اہل دل چل تو دئے ہیں در جاناں کی طرف کس کی قسمت میں ہے خاک در جاناں ہونا ان کے وعدے کی خوشی کا یہ مکمل ہے ثبوت شام سے پہلے مرے گھر میں چراغاں ...

    مزید پڑھیے

    لغزش سے رہنماؤں کی جب ہم سنبھل گئے

    لغزش سے رہنماؤں کی جب ہم سنبھل گئے منزل قریب آئی تو رستے بدل گئے ہر راہ رو سے تیرا پتہ پوچھتے ہوئے ہم راہ دیر و کعبہ سے آگے نکل گئے پھوٹی ہے جب بھی تیرے تبسم کی اک کرن گھبرا کے خود بخود ہی اندھیرے پگھل گئے رندان‌ تشنہ کام کو اب مے سے کیا غرض ساقی کی چشم مست سے جب دور چل گئے اب ...

    مزید پڑھیے

    روشنی کب تھی مرے داغ جگر سے پہلے

    روشنی کب تھی مرے داغ جگر سے پہلے اس نے پائی ہے ضیا شمس و قمر سے پہلے اشک اب تک مری آنکھوں سے نہ برسے پہلے ہونٹ شبنم کے بھی اک بوند کو ترسے پہلے جس کی تنویر میں پنہاں تھیں ہزاروں ظلمات اک سحر ایسی بھی دیکھی ہے سحر سے پہلے میری خوددار طبیعت کا تقاضا تھا یہی آشیاں پھونک دیا برق و ...

    مزید پڑھیے

تمام