Basheerunnisaa Begam Basheer

بشیرالنساء بیگم بشیر

بشیرالنساء بیگم بشیر کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    کہاں تک کوئی وضع اپنی سنبھالے

    کہاں تک کوئی وضع اپنی سنبھالے نظر آ رہے ہیں تماشے نرالے پرستار مغرب نہ کیوں کر ہو دنیا بناتے نئے بت ہیں تہذیب والے گیا ذوق اہل نظر کی نظر سے نئی روشنی کے ہیں سارے اجالے بلاوے یہ پھر کیوں انہیں آ رہے ہیں بھری بزم سے جو گئے ہیں نکالے جو لذت میسر ہے ذوق طلب میں نہیں اس سے واقف ترے ...

    مزید پڑھیے

    تجھ پہ کیا خاک اے زمیں ہوتا

    تجھ پہ کیا خاک اے زمیں ہوتا ہم نہ ہوتے تو کچھ نہیں ہوتا نہ یہ دنیا میں شورشیں ہوتیں اور نہ یہ ذوق آں و ایں ہوتا زندگی نام ہے تڑپنے کا جب سکوں ہو سکوں نہیں ہوتا حشر سو بار رونما ہوتا دل کو آنکھوں پہ گر یقیں ہوتا کس قدر دل نواز منظر ہے کاش برجا دل حزیں ہوتا کچھ بڑی بات تھی ید ...

    مزید پڑھیے

    کوئی ہے محو عیش و طلب گار زندگی

    کوئی ہے محو عیش و طلب گار زندگی کوئی ہے شکوہ سنج و گراں بار زندگی قسمت کی گردشوں سے زمانے کے جور سے ہے زار حال زار گنہ گار زندگی کچھ گول مول اس کی سدا چال ڈھال ہے اک چال پر نہیں کبھی رفتار زندگی زخمی ہوئے تھے پاؤں کہ دامن الجھ گیا مشکل ہے رہ بہ وادیٔ پر خار زندگی ہاں اے اجل ...

    مزید پڑھیے

3 نظم (Nazm)

    ننھا پودا

    قلب زمیں کی گہرائیوں میں نشو و نما کی انگڑائیوں میں سویا ہوا تھا آہنگ ہستی مٹی کی تہہ میں مانوس پستی باراں کے قطرے رس کر برس کر بولے لہک جا روئے زمیں پر سورج کی گرمی چھن چھن کے آئی بولی اٹھ جا لے روشنائی ٹھنڈی ہوائیں نزدیک جا کر کہنے لگیں یہ اس کو جگا کر اٹھ جا رے ننھے اٹھ لہلہا ...

    مزید پڑھیے

    نوائے تلخ

    جذبات کے طوفاں میں یہ ضبط فغاں کب تک مجبور یہ دل کب تک مرعوب زباں کب تک یہ سود کے پردے میں آہنگ زیاں کب تک الفاظ کے پھندوں میں اعجاز بیاں کب تک آزاد ہواؤں میں پر تول نہیں سکتے اغیار کے ہاتھوں میں عمر گزراں کب تک اٹھ جذبۂ خودداری تا چند زیاں کاری اٹھ جوش حمیت اٹھ یہ خواب گراں کب ...

    مزید پڑھیے

    آتما ترنگ

    اس دیس کی چاہت فانی ہے یاں حسن و وجاہت فانی ہے یاں جنگ و رقابت فانی ہے یاں امن و اقامت فانی ہے جس دیس میں آنی راج نہیں اس دیس میں چل سنسار کریں یاں جنس تغیر سستی ہے یاں خوف بلند و پستی ہے فطرت بھی رہین ہستی ہے یہ وہم و گماں کی بستی ہے جس دیس میں آنی راج نہیں اس دیس میں چل سنسار ...

    مزید پڑھیے