یکساں لگیں ہیں ان کو تو دیر و حرم بہم
یکساں لگیں ہیں ان کو تو دیر و حرم بہم جو پوجتے ہیں دل میں خدا و صنم بہم دیکھا تو ایک شعلے سے اے شیخ و برہمن روشن ہیں شمع دیر و چراغ حرم بہم باریک ہیں دہن سے ترے وقت خندہ یار کرتے ہیں دید ہستی و سیر عدم بہم ناصح نہ ہم تری نہ ہماری سنے گا تو کیا فائدہ جو بحث کریں دو اصم بہم خر ...