Ataur Rahman Tariq

عطاء الرحمٰن طارق

عطاء الرحمٰن طارق کی نظم

    ہیا ہیا

    ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا محنت سے کیا شرمانا ہے ساتھی رے طوفانوں سے ٹکرانا ہے ساتھی رے شام ہوئی اب گھر جانا ہے ساتھی رے ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا ان بانہوں کو ہم پتوار بنائیں گے ساگر کی لہروں پر گاتے جائیں گے کل پھر آئیں گے ہاں کل پھر آئیں گے ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا تیز کرو رفتار ...

    مزید پڑھیے

    کتنی سندر تتلی ہے

    کیسی پیاری کیا ہی نیاری کتنی سندر تتلی ہے پہنے زیور پھول برابر پھول سے بڑھ کر تتلی ہے پنکھ رنگیلے نیلے پیلے بڑی اجاگر تتلی ہے دیدے لک لک کرتے ٹک ٹک لعل جواہر تتلی ہے

    مزید پڑھیے

    پپی چیے

    بگلا بگلا کوڑی چیے کوڑی اجلی اجلی چیے جھو جھو چیے لوری چیے نیندی بی بی نیندی چیے منہ میں ہر دم چسنی چیے بس مستی ہی مستی چیے کھٹی چیے میٹھی چیے دو گالوں کی پپی چیے میوے سی ٹھڈی کے نیچے کاجل کی اک ٹمکی چیے ہنستا جائے بڑھتا چیے آگے رب کی مرضی چیے

    مزید پڑھیے

    آلو اکم آلو

    آلو اکم آلو کھجلائے جائے تالو آلو ہے من بھاتا یہ سب سے جوڑے ناتا آلو ہے گن والا اوپر سے چاٹ مسالہ آلو کا چٹخارا دن میں دکھلائے تارا آلو ایسا تگڑا رگڑے میں ڈالے جھگڑا

    مزید پڑھیے

    شام

    گھر لوٹا سورج بیچارہ دھیرے دھیرے پھیل گیا ہر سو اندھیارا دھیرے دھیرے ماند ہوئی رنگین شفق کی ساری شوخی دھواں ہوا وہ منظر پیارا دھیرے دھیرے سونگھ لیا کل وادی کو اک گہری چپ نے دور کہیں گائے بنجارا دھیرے دھیرے مندر میں ناقوس بجاتا جھینو جھینو مسجد میں گونجے نقارا دھیرے ...

    مزید پڑھیے

    بارش میں

    بولے مینڈک بارش میں ٹرک ٹرک بارش میں جھولا ڈالا ماموں نے باجے ڈھولک بارش میں بھونرے آئے گن گن گن پھول کے گاہک بارش میں کیا کہتے ہو بھیگا جائے بے شک بے شک بارش میں سارے گاما پا دھانی پورا سپتک بارش میں

    مزید پڑھیے

    کدو رے کدو

    کدو رے کدو بیٹھا منڈیر ہوگا یہی کوئی انچاس سیر کدو کے بھائی پھوٹے نصیب بھدے زمین پر لڑکا غریب راجا کے سارے پیدل سوار آئے اٹھانے گئے تھک ہار

    مزید پڑھیے

    بھیا آخر کب آؤ گے

    بھیا آخر کب آؤ گے میں دسویں میں آ پہنچا ہوں تم حیرت میں پڑ جاؤ گے آپی نے جو پاپڑ بھیجے کیا تم سب کے سب کھاؤ گے عید گئی دیوالی آئی تاریخیں کب ٹھہراؤ گے امی کہتی ہیں آ جاؤ ورنہ پیچھے پچھتاؤ گے ابو کب سے جاگ رہے ہیں کیسے ان کو سمجھاؤ گے البم میں جو تصویریں ہیں کیسے ان کو جھٹلاؤ ...

    مزید پڑھیے

    دھیرے دھیرے

    گھر لوٹا سورج بیچارہ دھیرے دھیرے پھیل گیا ہر سو اندھیارا دھیرے دھیرے بادل پیچھے سلگ رہا ہے بیٹھے بیٹھے نیل گگن میں شام کا تارا دھیرے دھیرے سونگھ لیا کل وادی کو اک گہری چپ نے دور کہیں گائے بنجارا دھیرے دھیرے مندر میں ناقوس بجاتا جھینو جھینو مسجد میں گونجے نقارا دھیرے ...

    مزید پڑھیے

    میری نانی اچھی نانی

    میری نانی اچھی نانی مجھ پر واری جاتی تھی میرے لال کو آوے نندیا ہولے ہولے گاتی تھی رات گئے تک پنکھا جھلتی لوری مجھے سناتی تھی میری نانی اچھی نانی مجھ پر واری جاتی تھی ہاتھ پکڑ کر پیاں پیاں چلنا مجھے سکھاتی تھی کس کس چاؤ سے مجھے کھلاتی کیا کیا ناز اٹھاتی تھی میری نانی اچھی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 5