بارش میں

بولے مینڈک بارش میں
ٹرک ٹرک بارش میں


جھولا ڈالا ماموں نے
باجے ڈھولک بارش میں


بھونرے آئے گن گن گن
پھول کے گاہک بارش میں


کیا کہتے ہو بھیگا جائے
بے شک بے شک بارش میں


سارے گاما پا دھانی
پورا سپتک بارش میں