ہیا ہیا

ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا
محنت سے کیا شرمانا ہے ساتھی رے
طوفانوں سے ٹکرانا ہے ساتھی رے
شام ہوئی اب گھر جانا ہے ساتھی رے
ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا
ان بانہوں کو ہم پتوار بنائیں گے
ساگر کی لہروں پر گاتے جائیں گے
کل پھر آئیں گے ہاں کل پھر آئیں گے
ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا
تیز کرو رفتار کنارا دور نہیں
خوش ہو جاؤ یار کنارا دور نہیں
ہم اتریں گے پار کنارا دور نہیں
ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا
موسم ہے منہ زور ہوا طوفانی ہے
خطرے کا امکان ہے گہرا پانی ہے
ہم نے طارقؔ ہار مگر کب مانی ہے
ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا