کدو رے کدو

کدو رے کدو
بیٹھا منڈیر


ہوگا یہی کوئی
انچاس سیر


کدو کے بھائی
پھوٹے نصیب


بھدے زمین پر
لڑکا غریب


راجا کے سارے
پیدل سوار


آئے اٹھانے
گئے تھک ہار