کتنی سندر تتلی ہے

کیسی پیاری
کیا ہی نیاری
کتنی سندر تتلی ہے


پہنے زیور
پھول برابر
پھول سے بڑھ کر تتلی ہے
پنکھ رنگیلے
نیلے پیلے
بڑی اجاگر تتلی ہے


دیدے لک لک
کرتے ٹک ٹک
لعل جواہر تتلی ہے