بھیا آخر کب آؤ گے
بھیا آخر کب آؤ گے
میں دسویں میں آ پہنچا ہوں
تم حیرت میں پڑ جاؤ گے
آپی نے جو پاپڑ بھیجے
کیا تم سب کے سب کھاؤ گے
عید گئی دیوالی آئی
تاریخیں کب ٹھہراؤ گے
امی کہتی ہیں آ جاؤ
ورنہ پیچھے پچھتاؤ گے
ابو کب سے جاگ رہے ہیں
کیسے ان کو سمجھاؤ گے
البم میں جو تصویریں ہیں
کیسے ان کو جھٹلاؤ گے
بھیا آخر کب آؤ گے