تمہارے جانے کے بعد
اکثر تمہارے جانے کے بعد دریچے کھلتے ہیں بند ہوتے ہیں شوخ لہریں سرکشی کرتی ہیں کناروں سے سانپ کے کینچل کی طرح سمندر کی لہریں سمٹتی ہیں سکڑتی ہیں اور اپنی ہی گہرائی میں ڈوب جاتی ہیں کچھ لمحے ناد کی مانند سطح پر ابھرتی ہیں اور اوجھل ہو جاتی ہیں