ایک احساس آشا پربھات 07 ستمبر 2020 شیئر کریں تمہاری نرم انگلیوں کا مخملی لمس جیسے بند شیشوں کے باہر گرتی مسلسل برف باری کا سلسلہ جیسے دبے پاؤں بے حد آہستہ پھولوں پر گزرتے ہوئے بچوں کے نازک قدم جیسے پیڑوں پر پر سکھاتی سفید پرندوں کی قطار