اکثر ایسا ہوتا ہے

اکثر
ایک پیڑ
سفر میں بدل جاتا ہے
اور
تمہارا چہرہ
دھند میں کھو جاتا ہے
اکثر
میری یادیں
مجبور سی ہو جاتی ہیں
اور
ایک پل
صدی میں بدل جاتا ہے
اکثر
تمہاری یادیں
ایک راستہ بن جاتی ہیں
اور
ایک صدی
پل میں گزر جاتی ہے