حالات مری راہ میں حائل تو نہیں تھے
حالات مری راہ میں حائل تو نہیں تھے اس زندگی میں اتنے مسائل تو نہیں تھے یہ آج اچانک ہوئی کیوں ہم پہ توجہ وہ لطف و کرم پہ کبھی مائل تو نہیں تھے اک دوسرے سے دور نکل آئے ہیں ہم لوگ ہم بھی کبھی یہ فاصلے حائل تو نہیں تھے تو نے ہمیں شاید غلط انداز سے سوچا ہم تیرے تمنائی تھے سائل تو نہیں ...