Arsh Sahbai

عرش صہبائی

ریاست جموں و کشمیر کے معروف شاعر

Well-known poet from Jammu and Kashmir

عرش صہبائی کے تمام مواد

20 غزل (Ghazal)

    بے طرح ان میں الجھ جائے گا نادانی نہ کر

    بے طرح ان میں الجھ جائے گا نادانی نہ کر واقعات عمر رفتہ پر نظر ثانی نہ کر دل پہ جو گزری ہے اس پر اشک افشانی نہ کر زندگی کی انجمن میں مرثیہ خوانی نہ کر کیا ضروری ہے کہ یہ دکھ بانٹنے والے بھی ہوں ملنے والوں سے کبھی ذکر پریشانی نہ کر آرزوؤں کو نہ رکھ ہر چیز سے بڑھ کر عزیز تیز تر ...

    مزید پڑھیے

    نہیں تھا کوئی بھی پھر بھی تھیں آہٹیں کیا کیا

    نہیں تھا کوئی بھی پھر بھی تھیں آہٹیں کیا کیا تمام رات ہوئیں دل پہ دستکیں کیا کیا نہ مٹ سکے کسی صورت بھی میرے دل کے شکوک تری نگاہ نے کی ہیں وضاحتیں کیا کیا یہ آرزو ہے کہ ان میں ہو کوئی تجھ جیسا نظر میں گھومتی رہتی صورتیں کیا کیا کسی کے طرز تغافل پہ کس لئے الزام مجھے تو خود سے رہی ...

    مزید پڑھیے

    ہنگامہ ہائے بادہ و پیمانہ دیکھ کر

    ہنگامہ ہائے بادہ و پیمانہ دیکھ کر ہم رک گئے ہیں راہ میں مے خانہ دیکھ کر با احترام ساغر و مینا بڑھا دیئے ساقی نے میری جرأت رندانہ دیکھ کر پھر یاد آ گئی ہے تری چشم مے فروش محفل میں رقص بادہ و پیمانہ دیکھ کر حیراں ہوں ان کے دیدۂ حیراں کو کیا کہوں دیوانے ہو گئے مجھے دیوانہ دیکھ ...

    مزید پڑھیے

    کشتئ دل نذر طوفاں ہو گئی

    کشتئ دل نذر طوفاں ہو گئی ایک مشکل اور آساں ہو گئی صبح دم شبنم کو جانے کیا ہوا صحبت گل سے گریزاں ہو گئی اس نظر کی سادگی تو دیکھیے جو ترے جلووں پہ قرباں ہو گئی پھول کو حیرت زدہ سا دیکھ کر ہر کلی گلشن میں حیراں ہو گئی میرے پہلو سے وہ اٹھ کر کیا گئے دل کی دنیا سخت ویراں ہو گئی دل کی ...

    مزید پڑھیے

    دل بے تاب کو بہلانے چلے آئے ہیں

    دل بے تاب کو بہلانے چلے آئے ہیں ہم سر شام ہی مے خانے چلے آئے ہیں دل نے مشکل سے فراموش کیا تھا جن کو لب پہ پھر آج وہ افسانے چلے آئے ہیں بے بلائے تو یہاں رند نہ آتے ساقی یاد فرمایا ہے صہبا نے چلے آئے ہیں راہ مے خانہ سے غفلت میں گزر ہی جاتے دیکھ کر رقص میں پیمانے چلے آئے ہیں آج پینے ...

    مزید پڑھیے

تمام