عنبر عابد کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    جان جاتی نہیں اور جاں سے گزر جاتے ہیں

    جان جاتی نہیں اور جاں سے گزر جاتے ہیں ہم جدائی کے بھی احساس سے مر جاتے ہیں باندھ کر رخت سفر سوچ رہی ہوں کب سے جن کا گھر کوئی نہیں ہوتا کدھر جاتے ہیں جن کو تاریکی میں راتوں کی منور دیکھا صبح ہوتی ہے تو پھر جانے کدھر جاتے ہیں جب بھی خودداری کی دیوار کو ڈھانا چاہیں اپنے اندر کی صدا ...

    مزید پڑھیے

    لفظ مل جائیں تو اشعار کی تشکیل کروں

    لفظ مل جائیں تو اشعار کی تشکیل کروں ورنہ کس طرح خیالات کی ترسیل کروں حق محبت کا کہاں ہوتا ہے مرنے سے ادا حق تو یہ ہے کہ تجھے روح میں تحلیل کروں آپ تو اپنی انا سے نہیں نکلے باہر مجھ سے کہتے ہیں کہ میں نظریہ تبدیل کروں تشنگی تو ہے مری ذات میں صحرا کی طرح کیسے سوکھی ہوئی آنکھوں کو ...

    مزید پڑھیے

    چراغ جل تو رہا ہے ضیا نہیں آتی

    چراغ جل تو رہا ہے ضیا نہیں آتی ہوا بھی تیز ہے لیکن ہوا نہیں آتی عجیب ہجر کا عالم ہے کیا کیا جائے سوائے دل کے کسی کی صدا نہیں آتی توقعات کی چادر سمیٹ لیتے ہیں ہمارے لب پہ کبھی بد دعا نہیں آتی تمہارے عشق نے بخشی ہے بیکلی گرچہ وفا کی راہ میں ہم کو جفا نہیں آتی سیاہ ہو گیا دل اس کا ...

    مزید پڑھیے

    یہ شہر دل ہے یہاں صبح شام کچھ بھی نہیں

    یہ شہر دل ہے یہاں صبح شام کچھ بھی نہیں تمہاری یاد سے بڑھ کر ہے کام کچھ بھی نہیں بدل کے رکھ دی ہیں تاریخ کی کتابیں سب نشاں مٹا کے وہ کہتے ہیں نام کچھ بھی نہیں عجب فضا ہے سیاست کی دور حاضر میں غریب کچھ بھی نہیں ہے عوام کچھ بھی نہیں شرافتوں میں ضرورت کے لگ گئے پیوند رہ طلب میں حلال ...

    مزید پڑھیے

    فیصلہ کوئی مرے حق میں ہوا ہے شاید

    فیصلہ کوئی مرے حق میں ہوا ہے شاید موسم گل مرے آنگن میں رکا ہے شاید مدتوں بعد کیا رابطہ اس نے تو لگا اس کو احساس پشیمانی ہوا ہے شاید آؤ اک بار کتابوں کو کھنگالا جائے پھول جو اس نے دیا تھا وہ رکھا ہے شاید نغمہ زن تار نفس میں ہیں اسی کی یادیں دھڑکنوں میں بھی وہی بول رہا ہے شاید اس ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    سلیٹ

    جو جی میں آئے اس پر تحریر کرو جیسی چاہے لکیریں کھینچ دو نقش و نگار بناؤ اور جب چاہو آسانی سے مٹا دو کہیں کوئی نشان باقی نہیں بابا کی دی ہوئی سلیٹ میری آڑی ترچھی لکیروں کا کینواس کتنا سہل ہوا کرتا تھا اس پر لکھے ہوئے کو مٹا دینا اب لکھتی تو میری بٹیا بھی ہے لیکن اب وہ سلیٹ کہاں اب ...

    مزید پڑھیے