Ain Salam

عین سلام

عین سلام کی غزل

    دل مجروح جب بھی اک نئی کروٹ بدلتا ہے

    دل مجروح جب بھی اک نئی کروٹ بدلتا ہے گل ہر زخم سے ہنستا ہوا نشتر نکلتا ہے ہوا ہے اور نہ ہوگا سرد دست جور گلچیں سے شرار دل جو موج رنگ و بو بن کر اچھلتا ہے یہاں کچھ کم نہیں دیوانگی سے ہوش کا دعویٰ ادھر سینہ سپر ہوں میں جدھر سے تیر چلتا ہے میں وہ خاموش بستی ہوں امیدوں کے سمندر ...

    مزید پڑھیے

    جنون رنگ ہم آہنگیٔ مذاق تمہی

    جنون رنگ ہم آہنگیٔ مذاق تمہی بنائے رنج تمہی وجۂ اتفاق تمہی تمہی ہو روشنیٔ طبع کشتگان حیات شب سیاہ الم میں سراج طاق تمہی رواں دواں نہیں مجھ میں کوئی تمہارے سوا تمہی ہو منظر مواج چشم واق تمہی تمہی سے ہوں تو یہ کیوں سوچتا ہوں میں کیا ہوں تمہی کہ حسن جہاں بھی ہو حسن طاق تمہی میں ...

    مزید پڑھیے

    وحشت غم میں سکوں زیست کو ملتا بھی کہاں

    وحشت غم میں سکوں زیست کو ملتا بھی کہاں تھا بیابان میں دیوار کا سایا بھی کہاں ایک مدت سے نہ یاد آئی نہ جاں تڑپی ہے دل تجھے بھول گیا ہو مگر ایسا بھی کہاں حسن بھی وہ نہ رہا پہلا سا دل دار ہنر آہ پہلی سی وہ اب عظمت‌‌ تیشہ بھی کہاں مصلحت بیں ہے اگر عشق جنوں پیشہ تو کیا اب وہ پہلے کی ...

    مزید پڑھیے

    آرزوؤں کے دھڑکتے شہر جل کر رہ گئے

    آرزوؤں کے دھڑکتے شہر جل کر رہ گئے کیسے کیسے حشر خاموشی میں ڈھل کر رہ گئے خاطر خستہ کا اب کوئی نہیں پرسان حال کتنے دل داری کے عنوان تھے بدل کر رہ گئے اب کہاں عہد وفا کی پاسداری اب کہاں جو حقائق تھے وہ افسانوں میں ڈھل کر رہ گئے اب کہاں وہ ساحلوں سے سیر طوفان حیات اب تو وہ ساحل ...

    مزید پڑھیے

    میں وہ سکوت سماعت کا ہوں

    میں وہ سکوت سماعت کا ہوں ہر پل کی آہٹ سنتا ہوں خود کو دیکھ کے سوچ رہا ہوں ویسا کب ہوں میں جیسا ہوں جلتے ہوئے سورج کے نیچے میں اپنے سائے میں کھڑا ہوں کیا قربت کیا دوری ہر پل جی بھی رہا ہوں مر بھی رہا ہوں مجھ سا کوئی خوش فہم نہ ہوگا بید کی شاخوں سے پھل چاہوں عمر ڈھلی تکمیل میں ...

    مزید پڑھیے

    اور جیتے رہیں کہ مر جائیں

    اور جیتے رہیں کہ مر جائیں بول اے زندگی کدھر جائیں اب تو ہر سانس اس چمن میں ہے تنگ صورت بوئے گل بکھر جائیں یہ جنم تو ہمیں نہ راس آیا شاید اگلے جنم سنور جائیں کوئی گل گشت کو نہ آئے گا کہو پھولوں سے اب بکھر جائیں ان کی محفل سے اٹھ کے آ تو گئے سوچتے ہیں کہ اب کدھر جائیں

    مزید پڑھیے

    وہ نظر ہے سراغ میں دل کے

    وہ نظر ہے سراغ میں دل کے پھول مہکے ہیں داغ میں دل کے حسرتوں کی نہ پوچھ کیفیت خون دل ہے ایاغ میں دل کے جل بجھی ایک ایک آس مگر گل ہے روشن چراغ میں دل کے وہ جو آئے تو آئے صبح بہار گھپ اندھیرا ہے باغ میں دل کے پھر اسی گل بدن کی یاد آئی پھر مہک سی ہے داغ میں دل کے یوں جھلکتا ہے پیار ان ...

    مزید پڑھیے

    نہ تیرگی کے لئے ہوں نہ روشنی کے لئے

    نہ تیرگی کے لئے ہوں نہ روشنی کے لئے ستارۂ سحری ہوں میں زندگی کے لئے یہ کون وقت کی صورت مجھے بدلتا ہے یہ کیا کسی کے لئے کچھ ہوں کچھ کسی کے لئے سراب خواب کی تعبیر جوئے آب سہی میں سوچتا ہوں مگر دشت تشنگی کے لئے وہ مطمئن ہوں گماں کو یقیں سمجھتا ہوں یقیں کہ خود نہیں کچھ کم جو گمرہی کے ...

    مزید پڑھیے

    رات دن اس طرح گزرتے ہیں

    رات دن اس طرح گزرتے ہیں ہم نہ جیتے ہیں اور نہ مرتے ہیں لوگ حیراں ہوں اس زمانے میں کیسے ہنس ہنس کے زیست کرتے ہیں کوئی جا کر خزاں سے کہہ آئے پھول گلشن میں پھر نکھرتے ہیں آپ کو دیکھ کر یہ سوچتا ہوں آسماں سے بھی لوگ اترتے ہیں غم کے ہاتھوں بگڑ گئے ہم تو وہ بھی ہوں گے کہ جو سنورتے ...

    مزید پڑھیے

    ہمارا عشق ہے تفریق ایں و آں سے بلند

    ہمارا عشق ہے تفریق ایں و آں سے بلند زمیں نشیں ہیں مگر ہیں ہم آسماں سے بلند بہار خاک بہ داماں ہے پستیوں میں ابھی چمن اگرچہ امیدوں کا ہے خزاں سے بلند حیات قطرہ ہے دریا کے ساتھ وابستہ وہ اڑ گیا جو ہوا موجۂ رواں سے بلند خرام گاہ نگاراں اگر نہیں نہ سہی مگر میں دل کو سمجھتا ہوں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2