یہ کیسی خلش ہے
منوں مٹی کے نیچے دب کے مردہ جسم کا کیا حشر ہوتا ہے بخوبی جانتا ہوں میں سبھی کچھ خاک ہو جاتا ہے کچھ دن میں یہ سب کچھ جان کر بھی جانے یہ کیسی خلش ہے جو مجھے اکثر ترے مرقد پہ لاتی ہے کبھی نم دیدہ کرتی ہے کبھی ڈھارس بندھاتی ہے کبھی یادوں کے اس رنگین محل میں لے کے جاتی ہے جہاں پر حسن ہے ...