مگر میں کیا کروں

پھل آنے پر شاخیں جھکتی ہیں
پھول اپنا اشتہار نہیں دیا کرتے
ان کا رنگ اور خوشبو خود بہ خود
لوگوں کو اپنی سمت کھینچتی ہے
یہ اور ایسی تمام دوسری کہاوتیں مجھے ہمیشہ اپیل کرتی ہیں
مگر میں کیا کروں
مرے آس پاس زیادہ تر لوگ
بات بات پر
اپنی تعریف کرتے نہیں تھکتے