ایسا لگتا ہے

اس کے
ارادوں
رویوں
اور منصوبوں
کو دیکھ کر
ایسا لگتا ہے
کہ جیسے اس نے
اپنے گھر کے
سارے آئینوں کو
توڑ دیا ہے