پھر لوٹ چلیں

صدیوں پہلے آدمی جنگل سے
میدان کی سمت آیا تھا
بستیاں بسا کر زندگی گزارنے کے لئے
مگر اب بستیاں ہی جنگل بن گئی ہیں
جہاں انسان
جانور سے بد تر خصلتوں کا حامل ہو گیا ہے
چلو پھر جنگل کی طرف لوٹ چلیں
فطرت سے قریب ہونے کے لئے
پر سکون زندگی کی تلاش میں