موسم برسات کی صبح
آج جس وقت مجھے تم نے جگایا اماں اپنے اور نیند کے پہلو سے اٹھایا اماں آسماں کملی تھا اوڑھے ہوئے کالی کالی تازگی اور سفیدی سے فضا تھی خالی نہ اندھیرا ہی تھا شب کا نہ اجالا دن کا رات کے گرد نظر آتا تھا ہالا دن کا ایک بلندی کی کڑک پستی کو دھندلاتی تھی دل ہلاتی ہوئی آواز سنی جاتی ...