ندیا
کل کل کرتی جاتی ندیا کتنی ہنستی گاتی ندیا جیون کا سنگیت سناتی بل کھاتی شرماتی ندیا پانی سے بھر جاتی ہے جب ساگر میں مل جاتی ندیا موجیں لہریں جھلمل جھلمل سب کے دل کو بھاتی ندیا اپنے غم کو سہہ جاتی ہے ہر دم ہنستی گاتی ندیا سکھ دکھ کو ہو ساتھی جیسے راہ میں آتی جاتی ندیا