سفر بے سمت

زمیں سے آسماں کے درمیاں
بے سمت راہوں میں
مرے شہ پر
سدا پرواز کرتے ہیں
کہاں پرواز پر کوئی
مری قدغن لگاتا ہے
اور ان آنکھوں میں منزل ہی
مری کب مسکراتی ہے