گرد عادل حیات 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اپنی منزل کی طرف مضمحل انداز سے چلتا ہوا میں جا رہا تھا تھی خبر کچھ بھی نہیں دھوپ کے ڈھلتے ہی پرچھائیں مری ساتھ میرا چھوڑ کر آگے مرے ہو جائے گی بے نور راہوں میں اکیلا گرد کو اڑتا ہوا میں دیکھتا رہ جاؤں گا